0
Saturday 15 Jun 2019 21:10

خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم تحقیقاتی کمیشن میں پیش کرنیکا فیصلہ

خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم تحقیقاتی کمیشن میں پیش کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے تھے، جبکہ پروجیکٹس کی آڑ میں کک بیکس لیں اور منی لانڈرنگ کی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے فارن اکاؤنٹس میں پیسے جمع کروائے اور پھر امریکہ بھجوا دیے گے، ان کے تمام فارن اکانٹس میں 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے طور پر یو اے ای کی کمپنی سے آتے رہے، حالانکہ وہ وفاقی وزیر تھے، انہوں نے اٹھارہ سے بیس ارب کے پراجیکٹس کی تفصیلات نہیں بتائیں، یہ (ن) کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے ریکارڈ جلا دیا جاتا ہے۔ مشیر نوجوانان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے کرپشن مقدمات وزیراعظم کے انکوائری کمیشن میں بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش