QR CodeQR Code

غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے 3 بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز

15 Jun 2019 21:19

الیکشن کمیشن کے مطابق فرخ حبیب کی درخواست پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی، جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں جماعتوں کو 20 جون کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فرخ حبیب کی درخواست پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی، جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ہوا۔ اکتوبر 2017ء میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں پارٹی اکاؤنٹس کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 799698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799698/غیر-ملکی-اور-ممنوعہ-فنڈنگ-کی-تحقیقات-کیلئے-3-بڑی-سیاسی-جماعتوں-کو-نوٹسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org