0
Saturday 15 Jun 2019 22:02

پارا چنار، قبائلی ضلع کرم میں آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

پارا چنار، قبائلی ضلع کرم میں آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ پاراچنار میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ کرم اور درہ آدم خیل کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان امن فٹبال ٹورنامنٹ خیبر پختونضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں شروع ہوگیا امن ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں، گلگت اور نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع سے بیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جناح سٹیڈیم پاراچنار میں ڈسٹرکٹ کرم اور درہ آدم خیل کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں درہ آدم خیل نے ڈسٹرکٹ کرم کو چار کے مقابلے پانچ گولوں سے شکست دی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر امجد حسین اور ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر مفتاح اللہ کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں بدامنی کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئی تھیں اور اس قسم ایونٹس کے انعقاد کرنے کا مقصد کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے سمیت قبائلی کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر کھیلنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ آل پاکستان امن ٹورنامنٹ دس روز تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 799705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش