QR CodeQR Code

بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

15 Jun 2019 22:26

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ نواز دور میں شیخ رشید اور جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے، ن لیگ اور پی پی اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں، شریف خاندان ضمانت پر یا ملک سے بھاگا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن میں ملوث لوگ گرفتار ہورہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ تمام مقدمات ن لیگ دور میں بنے تھے، ادارے آزاد ہیں ہم کہیں مداخلت نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ن لیگ اور پی پی نے مل کر لگایا تھا، آصف زرداری کے خلاف کیس 2015ء میں بنا تھا، نیب کیس اور انکوائری میں فرق ہوتا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز دور میں شیخ رشید اور جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے، ن لیگ اور پی پی اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شریف خاندان ضمانت پر یا ملک سے بھاگا ہوا ہے، حکومت کو قرضہ ورثے میں ملا، قوم کیلئے مشکل فیصلے لے رہے ہیں، ہم نے جو قرضہ لیا وہ صرف سود کی ادائیگی کیلئے لینا پڑ رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عزت دیں گے تو عزت ملے گی، بدمعاشی کرں گے تو بدمعاشی کریں گے، 2008ء سے 2018ء تک کون سا ایسا کام کیا ہوا جو ملک کی تقدیر بدل گئی۔


خبر کا کوڈ: 799710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799710/بجٹ-سے-گرفتاریوں-کا-کوئی-تعلق-نہیں-کرپشن-کرنے-والے-گرفتار-ہورہے-ہیں-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org