QR CodeQR Code

اسٹریٹ کرائمز اور بھتہ خوری نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی پول کھول دی ہے، ایم کیو ایم پاکستان

15 Jun 2019 22:35

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کو نیب اور دیگر احتجاج عزیز ہیں لیکن عوام کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں، فوری امن و امان کی صورتحال بہتر نہ کی گئی تو کوئی بھی شہری محفوظ نہیں، دن دھاڑے رقوم، گاڑیاں، موبائل فون گھروں کے سامنے سے چھین جھپٹ ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے  کہ رمضان المبارک سے اسٹریٹ کرائمز عروج پر ہیں، کسی تھانے دار اور پولیس کے افسران کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی، سندھ حکومت کو نیب کے خلاف اور دیگر احتجاج عزیز ہیں لیکن عوام کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں، فوری امن و امان کی صورتحال بہتر نہ کی گئی تو کوئی بھی شہری محفوظ نہیں، دن دھاڑے رقوم، گاڑیاں، موبائل فون گھروں کے سامنے سے چھین جھپٹ ہو رہی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور اس کی بالادستی کہاں ہے؟ انہوں نے گورنر سندھ، کورکمانڈر سندھ سے کہا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور کراچی میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 799711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799711/اسٹریٹ-کرائمز-اور-بھتہ-خوری-نے-سندھ-حکومت-کی-کارکردگی-پول-کھول-دی-ہے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org