QR CodeQR Code

امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

15 Jun 2019 22:43

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی انقلاب کے لئے جس عالمی انقلابی تحریک کی ضرورت ہے وہ اپنے ابتدائی مراحل سے آگے بڑھ کر ایک تناور وجود بن چکی ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سید عبدالمالک تک اس انقلابی تحریک کے جانثار نائب امام کی قیادت میں باطل کے مقابل صف آراء ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے گرے ہوئے اخلاق کے حامل شخص کا صدر امریکہ بن جانا، امریکی زوال اور اخلاقی دیوالیہ پن کی نشانی ہے، نام نہاد سپر پاور امریکہ کا رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی بلاک نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اسرائیل کی بقاء سب کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے، امریکہ اور اس کے غلام عرب اور مسلم حکمرانوں کی تمام تر سازشوں  کے باوجود صدی کی ڈیل اور بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ابھی ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں، جبکہ آج اسرائیل غاصب کی نابودی کے لئے لحظہ شماری ہورہی ہے، آزادی فلسطین کی تحریک آج امت مسلمہ اور مزاحمتی بلاک کی جہد مسلسل کے باعث اپنی منزل سے قریب آچکی ہے۔     
              
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہوچکا ہے اور اللہ تعالی نے مستضعفین عالم سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کے آثار پورے عالم میں نمایاں ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی انقلاب کے لئے جس عالمی انقلابی تحریک کی ضرورت ہے وہ اپنے ابتدائی مراحل سے آگے بڑھ کر ایک تناور وجود بن چکی ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سید عبدالمالک تک اس انقلابی تحریک کے جانثار نائب امام کی قیادت میں باطل کے مقابل صف آراء ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799712/امریکہ-اپنے-انسان-دشمن-منصوبوں-اور-عزائم-کے-باعث-اقوام-عالم-میں-منفور-ہوچکا-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org