0
Saturday 15 Jun 2019 22:53

سیاسی گرفتاریاں حکومتی ناکامی کا اعتراف ہیں، روبینہ خالد

حکومت اپنی بدترین کارکردگی مخالفین کی گرفتاریوں کے پیچھے چھپا رہی ہے
سیاسی گرفتاریاں حکومتی ناکامی کا اعتراف ہیں، روبینہ خالد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کی نیب گردی کو پاکستان پیپلز پارٹی مکمل طور پر رد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد فریال تالپور کی گرفتاری نیازی حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کے علاوہ کچھ نہیں، ناکام تبدیلی پسند حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کو ڈرا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو بتانا پڑے گا کہ علیمہ باجی کو کب جیل بھیجیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گرفتاریوں اور جیل سے نہ پہلے گھبرائی ہے اور نہ اب گھبرائے گی۔ روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آمرانہ قوتوں کا ہمیشہ دلیرانہ مقابلہ کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ آصف علی زرداری فریال تالپور اور  سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں بدترین انتقام کی نشانی ہے اور عمران خان کا ناکامی کا اعتراف ہیں۔ حکومت اپنی بدترین کارکردگی کو سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کے پیچھے چھپا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش