0
Saturday 15 Jun 2019 23:04

سمیع ابراہیم کو فواد چوہدری کا تھپڑ، صحافیوں کی طرف سے جوابی کارروائی کی دھمکی

سمیع ابراہیم کو فواد چوہدری کا تھپڑ، صحافیوں کی طرف سے جوابی کارروائی کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر کو فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں سب کے سامنے تھپڑ مار دیا۔ نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش کے الزامات عائد کئے تھے، جس پر وفاقی وزیر نے پیمرا کو درخواست دی اور اینکر پرسن کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ اینکر پرسن نے فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عمران خان کو ہٹانےکی سازش میں مبینہ طور پر شریک ہیں اور پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔ فواد چوہدری کا جواب میں کہنا تھا کہ متعلقہ اینکر پرسن اپنے چینل کے لیے مراعات چاہتے تھے، جس سے انکار کرنے پر وہ بھڑک اٹھے اور اب الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ گذشتہ دنوں دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لڑائی کافی تند و تیز جملوں پر پہنچی تھی اور ایک دوسرے پر الزامات کے ساتھ ساتھ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

لیکن اب سوشل میڈیا کی لڑائی نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے درمیان گذشتہ رات شادی کی تقریب میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر کو شادی کی تقریب میں سب کے سامنے تھپڑ رسید کیا۔ فواد چوہدری کے مطابق کل ایک ذاتی مسئلہ تھا جو کہ 4 سے 5 ماہ سے چل رہا تھا، اس معاملے پر کیس بھی دائر ہیں، ہر انسان کی چھوٹی موٹی لڑائی ہو جاتی ہے۔ نجی ٹی کے اینکر پرسن نے پولیس کو واقعے سے متعلق درخواست دی ہے، جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب صحافی برادری نے عمران خان کی جانب سے مکمل خاموشی کی صورت میں وزیر کیخلاف ایسی ہی جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب