QR CodeQR Code

آسٹریلوی ہائی کمشنر سے بیرسٹر سلطان کی ملاقات

16 Jun 2019 07:05

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما و آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے، آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت دونوں کا دوست ہے اس لئے وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن سے ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی سنگین صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 799727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799727/ا-سٹریلوی-ہائی-کمشنر-سے-بیرسٹر-سلطان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org