ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل ورنر لیپاچ کی مشیر خزانہ سے ملاقات
16 Jun 2019 09:59
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں جو وقت کا تقاضا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا۔ عبدالحفیظ شیخ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل ورنر لیپاچ نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں جو وقت کا تقاضا ہے، اگر ترقی کرنی ہے تو اپنی مصنوعات دوسرے ممالک کو بیچنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 799768