0
Sunday 16 Jun 2019 11:01

آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، راجہ فاروق

آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان سے عباسپور میں چوہدری یاسین گلشن کی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کا کریڈٹ سابق وزیراعظم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دگنا کیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر دفعہ 370اے اپنے منشور میں رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مودی جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ایجنڈہ کشمیر کے حوالہ سے ہمیشہ منفی رہا ہے اور آئندہ بھی منفی رہے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقاتیں رہتی ہیں جن میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش