0
Sunday 16 Jun 2019 11:21

بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امرا جائیں گے

بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امرا جائیں گے
اسلام ٹائمز۔  مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امرا جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مریم نواز سے ملاقات کریں گے، ملاقات کی دعوت مریم نواز کی جانب سے دی گئی۔ جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کے قریبی سیاسی رفقا بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو دعوت افطار پر مدعو کیا تھا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، یہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی۔
خبر کا کوڈ : 799791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش