QR CodeQR Code

بلوچستان کے 3 ڈویژنز میں بجلی بریک ڈاؤن، سردار یار محمد رند نے نوٹس لے لیا

16 Jun 2019 11:29

بلوچستان کے تین اضلاع مکران، رخشان اور قلات میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کو متاثرہ علاقوں میں فوراً بجلی بحال کرنے اور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کردی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے بلوچستان کے تین ڈویژن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر بجلی بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع مکران، رخشان اور قلات میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کو متاثرہ علاقوں میں فوراً بجلی بحال کرنے اور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کر دیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، عوام کی سہولت پہنچانا پی ٹی آئی کا وژن ہے جسے ہرصورت پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 799794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799794/بلوچستان-کے-3-ڈویژنز-میں-بجلی-بریک-ڈاؤن-سردار-یار-محمد-رند-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org