0
Sunday 16 Jun 2019 11:32

پاک فوج کا افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

پاک فوج کا افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبر سے منسلک افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، 830 کلومیٹر علاقے میں باڑ لگانے کا کام رواں سال مکمل کرلیا جائے گا، سرحد پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ خیبر سے متصل افغانستان کے ساتھ مجموعی طور پر 1400 کلومیٹر علاقے میں باڑ لگائی جائیگی جس میں سے 830 کلو میٹر علاقے میں باڑ کا کام رواں سال مکمل ہوگا۔ بارڈر پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ سرحدی علاقے میں 700 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، باڑ لگانے کے عمل سے نہ صرف سرحد محفوظ ہوگی بلکہ بیرونی دراندازی کو بھی روکا جاسکے گا۔ پاک فوج حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر 70 سے 80 فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 799795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش