QR CodeQR Code

تمام نجی ملازمین کیلیے صحت انشورنس لازمی قرار دینے کی تجویز پیش

16 Jun 2019 12:13

تجویز کے مطابق نجی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین جن میں ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ ملازمین اور ریگولر و عارضی ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والے اعزہ شامل ہیں۔ بیمہ کے تمام اخراجات آجر کی جانب سے ادا کئے جانے کی تجویز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کے فروغ کیلئے اصلاحات کے تحت وفاقی حکومت کو ملک کے تمام نجی اداروں کے ملازمین کیلئے صحت بیمہ  کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے وفاقی حکومت کو تجویز کیا ہے کہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس 1968ء میں ترمیم کرکے نجی اداروں کے  ملازمین کیلئے صحت بیمہ لازمی کیا جائے۔ تجویز کے مطابق نجی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین جن میں ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ ملازمین اور ریگولر و عارضی ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والے اعزہ شامل ہیں۔ بیمہ کے تمام اخراجات آجر کی جانب سے ادا کئے جانے کی تجویز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کو مقرر کردہ اسپتالوں میں داخلے پر مفت علاج کی سہولت فراہم کریں، جبکہ پینل کے علاوہ دیگر اسپتالوں سے علاج پر اخراجات کی ادائیگی کی پالیسی متعارف کروائیں۔ حکومت کی جانب سے نجی شعبے کے ملازمین کیلئے صحت بیمہ لازمی قرار دینے سے ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح میں اضافہ ہوگا اور عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ امریکا، بیلجم، جرمنی، اومان، ہندوستان اور چین میں ایسی اسکیمیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799802/تمام-نجی-ملازمین-کیلیے-صحت-انشورنس-لازمی-قرار-دینے-کی-تجویز-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org