0
Sunday 16 Jun 2019 12:54

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام پریشان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات کا شکار کردیا، شدید گرمی میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام بےحال ہوگئے، مکران میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے بلوچستان کے بیشتر علاقون میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔ کوئٹہ میں پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت میں 46 ڈگری سے تجاوز کررہا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے کے گرم علاقوں میں بجلی کی بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عام صارفین کا جینا دو بھر کردیا ہے، اس سلسلے میں کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو ضرورت سے کم بجلی مل رہی ہے اس لئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جبکہ صارفین حیران ہیں کہ بلوچستان آنے والی بجلی موسم گرما میں کہاں چلی گئی ہے حالانکہ کیسکو بلوچستان کے چیف ایگزیگٹو نے ایک ماہ قبل نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں بجلی کی کمی نہیں ہے، اتنی بجلی دستیاب ہے کہ زرعی فیڈرز کے علاوہ پورے بلوچستان کو لوڈشیڈنگ فری کیا جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش