0
Sunday 16 Jun 2019 16:00

پشاور میں دودھ میں پانی ملانا جرم، 220 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف

پشاور میں دودھ میں پانی ملانا جرم، 220 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پجگی روڈ پر کارروائی کرتےہوئے 220 لیٹر غیر معیاری دودھ کو تلف کردیا جبکہ ایک دودھ  فروش کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پجگی روڈ پر شہر میں آنے والے دودھ کا جدید موبائل لیبارٹری سے تجزیہ کیا۔ اس دوران 220 لیٹر دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ نکلی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور دودھ کو نہر میں بہا دیا گیا جبکہ دودھ فروش کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے خبردار کیا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 799819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش