0
Sunday 16 Jun 2019 21:12

پاراچنار، مجلس علماء اہلبیت کے انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا زاہد حسین انقلابی صدر منتخب

پاراچنار، مجلس علماء اہلبیت کے انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا زاہد حسین انقلابی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ آج 16 جون کو مجلس علماء اہلبیت کے مرکزی آفس میں مجلس کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے، جس میں کُرم کے علمائے کرام نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ تنظیم کے دستور کے مطابق دو امیدواروں کا اعلان پہلے ہی سے کر دیا گیا تھا۔ حجۃ الاسلام مولانا زاہد حسین انقلابی اور مولانا سید علی شاہ شیرازی صدارت کے لئے مدمقابل تھے۔ علمائے کرام کے سامنے دونوں امیدواروں نے اپنا اپنا منشور اور حکمت عملی پیش کی۔ تاہم سید علی شاہ میاں نے اپنی تقریر میں سامعین علماء سے کہا کہ قرآن مجید میں خلافت اور امارت کیلئے دو اہم صفات کا تذکرہ ہوا ہے۔ جن میں سے ایک علم اور دوسرا جسمانی قوت و استعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ لہٰذا انکی جانب سے زاہد حسین اس پوسٹ کیلئے اہل امیدوار ہیں۔ چنانچہ ووٹنگ تک نوبت نہیں پہنچی بلکہ علامہ سید محمد حسین طاہری نے شرکاء سے مولانا زاہد حسین انقلابی کے حق یا مخالفت میں اپنی اپنی رائے کا اظہار طلب کیا۔ مجمع میں موجود اکثر علماء نے زاہد حسین کی تائید کی۔ اس کے بعد علامہ طاہری نے مولانا زاہد حسین کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یوں مولانا زاہد حسین نے نئے سیشن کیلئے مجلس کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال لی۔
خبر کا کوڈ : 799822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش