0
Sunday 16 Jun 2019 17:14

ڈی آئی خان، ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ

ڈی آئی خان، ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ
اسلام ٹائمز۔ احمد زئی اور اتمنزئی وزیر قبائل کے مشران نے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہونے والے اپنے گرینڈ جرگے سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکی اداروں کی امن بحالی میں قربانیاں کو ہم قبائل قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مادر وطن کی خاطر وزیر قبائل ملکی اداروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کیلئے ناکام بنا دیں گے۔ آج ڈی آئی خان میں احمد زئی اور اتمنزئی وزیر قبائل کے سرکردہ مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں وزیر گرینڈ جرگہ کے مشران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ سے شمالی اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سرکردہ قبائلی عمائدین غازی محمد وزیر، خان ملوک وزیر، سیف الرحمن ایڈوکیٹ، خیر محمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر گرینڈ جرگہ کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر گرینڈ جرگہ ظالموں کے خلاف جبکہ مظلوم کا ساتھی ہے۔ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ہم ریاست اور اس کے کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ ہم سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ اگر کوئی ریاست کے خلاف کام کریگا تو ایسے عناصر کی رکنیت وزیر گرینڈ جرگہ سے ختم کی جائیگی کیونکہ وزیر گرینڈ جرگہ میں ملک دشمن اور غداروں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر قبائل نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور بقا کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ آئندہ بھی امن کی بحالی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آحمد زئی اور اتمنزئی وزیر قبائل نے 24 جولائی کو دوبارہ وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کیا ہے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش