0
Sunday 16 Jun 2019 17:40

فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی

فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ کا بیک گراؤنڈ یہ ہے کہ میں نے حکومتی اشتہارات کو سٹریم لائن کیا اور رییٹنگز کے مطابق A B C اور D کیٹیگیز بنائیں۔ اس تبدیلی سے حکومتی اشتہارات کے اخراجات میں 70 فیصد کمی آئی۔ اب چینلز میں دوڑ تھی کہ ہمیں A یا B کیٹیگری میں رکھیں۔ سمیع ابراھیم نے مجھے کہا کہ ہم نے آپ کیلئے بہت کچھ کیا ہے، ہماری کیٹگری A کریں اور ساتھ ہی فوری طور پر دو کروڑ روپے کی Adjustments کریں۔ مسئلہ یہ تھا کہ اگر میں بول ٹی وی کو A کیٹیگری دیتا، تو باقی سب چینلز کو بھی دینی پڑتی اور سارا عمل ہی ختم ہو جاتا۔

میرے انکار کے بعد ایک مستقل مہم میرے خلاف شروع کر دی گئ، اسی دوران بول کے ایک سینیئر رپورٹر کی درخواست مجھے آئی کہ بول ٹی وی اس کے واجبات ادا نہیں کر رہا، اس پر میں نے پیمرا کو کہا کہ اس معاملے پر غور کریں کہ ایک چینل اگر 40 ہزار بھی نہیں دے سکتا تو اسے بزنس کا کیا حق ہے؟ اس کے بعد اس مہم میں شدت آتی گئی۔ روزانہ مجھے RAW ایجنٹ ڈیکلئر کیا جانے لگا، چنانچہ تقریب میں اس شخص سے آمنا سامنا ہوا تو اس نے پھر بدزبانی کی کوشش کی تو مجھے لگا کہ بے عزتی کی بھی کوئ حد ہوتی ہے، لہذا میں نے ایک تھپڑ جڑ دیا۔ اب اس طرح کی بلیک میلنگ کا کیا حل ہے۔ ایک تھپڑ کے علاوہ۔
خبر کا کوڈ : 799831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش