0
Sunday 16 Jun 2019 18:45

کرکٹ ورلڈکپ ٹاکرا، ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

کرکٹ ورلڈکپ ٹاکرا، ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب
اسلام ٹائمز۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو رہا ہے، اس سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان  میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے۔ پاک بھارت مقابلہ تو آج ہو رہا ، لیکن اس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری تھیں، جہاں دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہیں، وہیں بھارتی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، تاہم پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے میدان میں اتر آئی ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں بارش ہو رہی ہے، بس اب مانچسٹر میں بھی بارش ہو جائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پر کشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نے پاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی ’’یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہو جائے‘‘۔

اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں، ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کر رہا ہے، تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے۔ آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب‘‘۔ ان ٹوئٹس پر ترجمان پاک فوج نے آدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرا دی۔ ترجمان پاک فوج نے لکھا ’’ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں، لیکن دوسروں کیلئے انکار نہ کریں۔ آج کے میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہو سکتا ہے ہم جیت جائیں، ہو سکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘‘
خبر کا کوڈ : 799835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش