0
Sunday 16 Jun 2019 18:59

قوم دعاؤں میں مصروف، عمران خان کرکٹ ٹیم کو ریلو کٹے کہتے ہیں، مریم اورنگزیب

قوم دعاؤں میں مصروف، عمران خان کرکٹ ٹیم کو ریلو کٹے کہتے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ٹیم کیلئے دعاؤں میں مصروف ہے، مگر عمران خان کھلاڑیوں کو ریلو کٹے قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلائیں، پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اس مشورے کو کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پوری قوم ٹیم کیلئے دعائیں دے رہی ہے، دوسری جانب ’نالائق اعظم‘ کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہہ ان کا مورال ڈاؤن کرنے میں مصروف ہے، کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی قوم کا فخر ہے اور انشا اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے حوصلے بڑھائے جاتے ہیں، حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی ہے، عمران صاحب آپ کو کتنی دفعہ مفت مشورہ دیا ہے کہ آپ چُپ رہا کریں۔
خبر کا کوڈ : 799837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش