QR CodeQR Code

"آن لائن ای ویزہ" سہولت کامیابی سے جاری

16 Jun 2019 19:24

نادرا کے مطابق آن لائن ای ویزہ پالیسی کے ذریعے اب تک 9931 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 7160 افراد کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 2446 درخواستیں زیر غور ہیں، جبکہ 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر "آن لائن ای ویزہ" سہولت کامیابی سے جاری ہے، اب تک 7000 سے زائد افراد کو فوری ویزہ جاری کیا جا چکا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ پالیسی سے سیاحت کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ نادرا کے مطابق آن لائن ای ویزہ پالیسی کے ذریعے اب تک 9931 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 7160 افراد کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 2446 درخواستیں زیر غور ہیں، جبکہ 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری نئی ویزہ پالیسی انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، لوگ کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی غرض سے پاکستان آنے کیلئے ای ویزہ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، امید ہے کہ ای ویزہ پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 799840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799840/لائن-ویزہ-سہولت-کامیابی-سے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org