QR CodeQR Code

آئینی حقوق ملنے سے وسائل بڑھ جائیں گے، حفیظ الرحمن غلط بیانی نہ کریں، جمیل احمد

16 Jun 2019 20:31

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کو دفن کر کے جس طرح دھوکہ دیا عوام کو اس کا خوب ادراک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اپنی زہنیت کے مطابق آئینی حقوق سے متعلق بات کرتے ہیں، اگر گلگت بلتستان کو حقوق مل جاتے ہیں تو خطے کے وسائل بڑھ جائیں گے، حفیظ الرحمن نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کو دفن کر کے جس طرح کا دھوکہ دیا ہے اس کا جی بی کے غیور عوام خوب ادراک ہے، اب حفیظ آئینی حقوق سے متعلق جس طرح بھی غلط بیانی کریں عوام نے آپ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ جی بی کے عوام آج بھی انکم ٹیکس کے علاوہ باقی تمام ٹیکسز دے رہے ہیں، اگر وفاقی حکومت حقوق دے گی تو یہاں کے عوام خوشی سے قبول کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی بی اگر آئین پاکستان میں شامل ہوتا ہے تو بہت سی رعایتیں ختم ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 799846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799846/ا-ئینی-حقوق-ملنے-سے-وسائل-بڑھ-جائیں-گے-حفیظ-الرحمن-غلط-بیانی-نہ-کریں-جمیل-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org