QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس 19 جبکہ بجٹ سیشن 20 جون کو طلب

16 Jun 2019 21:01

اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران کافی گرما گرمی کا بھی مکان ہے کیونکہ اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس 19 کو ہو گا جبکہ اسمبلی کا بجٹ سیشن 20 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران کافی گرما گرمی کا بھی مکان ہے کیونکہ اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم مساوی بنیادوں پر نہ ہونے کی صورت میں بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799849/گلگت-بلتستان-کابینہ-کا-اجلاس-19-جبکہ-بجٹ-سیشن-20-جون-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org