0
Sunday 16 Jun 2019 21:32

پاراچنار، فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقاد

پاراچنار، فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاراچنار میں یوم شہدا منایا گیا، جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یوم شہدا کے موقع پر تقریب کا انعقاد تاجر برادری کی جانب سے ایدھی پارک پاراچنار میں کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما ابرار حسین جان، ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد علی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان ساز محمد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں سے نہ صرف ضلع کرم اور قبائلی اضلاع بلکہ ملک بھر میں امن قائم ہوگیا ہے اور ملک کی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کردیا۔ اس وجہ سے شہدا ہمارے لئے ناقابل فراموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب