QR CodeQR Code

پشاور میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن

16 Jun 2019 21:42

اندرون شہر، یونیورسٹی روڈ، تہکال اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں  کاروائی کے دوران سینکڑوں  کلو پلاسٹک شاپنگ کو سرکاری تحویل میں لے لیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور بھر میں ناقابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگز خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں کلو پلاسٹک شاپنگ بیگز سرکاری تحویل میں لے لیے۔ ترجمان ساجد خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے افسران  نے مشترکہ طور پر کاروائی کی۔ اندرون شہر، یونیورسٹی روڈ، تہکال اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں  کاروائی کے دوران سینکڑوں  کلو پلاسٹک شاپنگ کو سرکاری تحویل میں لے لئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نجید اللہ نے ٹاؤن ون، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے ٹاؤن تھری جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈارنے پی ڈی اے کے علاقوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کاروائیاں کیں۔


خبر کا کوڈ: 799855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799855/پشاور-میں-پلاسٹک-شاپنگ-بیگز-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org