0
Sunday 16 Jun 2019 22:41

وفاقی و صوبائی بجٹ سے غریبوں کو مایوسی ہوئی ہے، ثروت اعجاز قادری

وفاقی و صوبائی بجٹ سے غریبوں کو مایوسی ہوئی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وفاق و صوبائی حکومتوں کے بجٹ سے غریبوں کو مایوسی ہوئی ہے، ملک کا دیوالیہ ہو رہا ہے، کوئی ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کام نہیں کر رہا، عوام سیاستدانوں سے مایوس ہوچکے ہیں، اگر یہ ہی صورتحال رہی تو جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بجٹ سے ہٹ کر عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے، غریبوں کا استحصال بند ہونا چاہیے، امیروں سے ٹیکس وصول کرکے غریبوں کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہیں، ملک کا مستقبل بہتر بنانا ہے تو لوٹی گئی دولت لٹیروں سے ہر حال میں وصول کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے اور اپوزیشن جماعتیں غریب کو حقوق دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، ترقی یا بہتر مستقبل دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے حاصل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 799859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش