0
Monday 17 Jun 2019 00:07

گلگت، زرداری کی گرفتاری کیخلاف نگر میں شاہراہ قراقرم پر جیالوں کا علامتی دھرنا

گلگت، زرداری کی گرفتاری کیخلاف نگر میں شاہراہ قراقرم پر جیالوں کا علامتی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری اور وفاقی بجٹ کیخلاف پی پی جی بی کے کارکنوں نے شاہراہ قراقرم پر علامتی دھرنا دیا اور ایک گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاج کیا۔ نگر سکندر آباد میں دھرنے اور  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اس آصف زرداری کو پابند سلاسل کیا ہے جس نے سی پیک کی بنیاد رکھی، اس قیادت کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس کے قائدین نے پاکستان کے اندر جمہوریت کی بنیاد رکھی، اگر ہمارے قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم پورے گلگت بلتستان کو جام کردینگے اور سی پیک روڈ کو بند کر دینگے۔ ہم آج علامتی طور پر ایک گھنٹے کیلئے سی پیک روٹ کو بند کر کے پاکستان کے تمام سیاسی طاقتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم پورے گلگت بلتستان کو جام کر سکتے ہیں اور جب چاہیں سی پیک روٹ کو بند کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے سیاست جیسے مقدس پیشے کو ٹھیکیداری میں تبدیل کر دیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ آصف زرداری عمران خان نیازی کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں اور نیب گردی کا شکار ہوئے ہیں، اس لیے ہم سڑکوں پر نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور حفیظ الرحمن کے مابین جی بی کی آئینی حیثیت کے مسئلے پر مک مکا ہوا ہے اور عبوری آئینی صوبے کا باب بند ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے ان علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد پاکستان سے الحاق کیا تھا اسی لیے ہم بہتر سالوں سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ سمجھتے رہے لیکن حکمران ان علاقوں کو متنازعہ علاقہ سمجھتے ہیں تو بہتر سالوں بعد ہم یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن گریٹر کشمیر چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت میں شامل لوگ بھی گریٹر کشمیر کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم ہورہی ہے ایک چیف انجینئر چارسال سے اس عہدے پر موجود ہیں اور ایک ہی دفتر میں بیٹھ کر ٹھیکے کھلے عام فروخت کرتا ہے مگر اسے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے پی پی کے سینئر رہنما محمد علی اختر، پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 799860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش