QR CodeQR Code

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات

آج کی بیٹھک نسلی سیاست کی منتقلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیجانب پیشرفت ہے، فردوس عاشق اعوان

16 Jun 2019 23:46

اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برای اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے ایجنڈا واضح کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بی بی شہید نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا، آج ان کا جانشین رائیونڈ جا پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے ایجنڈا واضح کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا عمل شروع کیا ہے، آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بےچین اور بے قرار ہوگی، بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا جبکہ آج ان کا جانشین رائیونڈ جا پہنچا۔
 


خبر کا کوڈ: 799861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799861/آج-کی-بیٹھک-نسلی-سیاست-منتقلی-کے-منصوبے-کو-عملی-جامہ-پہنانے-کیجانب-پیشرفت-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org