0
Monday 17 Jun 2019 03:41

سندھ حکومت جائے گی اور نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

سندھ حکومت جائے گی اور نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی گرفتاریوں سے سندھ حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا، تمام ایم پی ایز بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔ موجودہ سیاسی صور تحال پر اپنے بیان میں اویس قادر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ کی عوام سے کوئی تعلق نہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، پیپلز پارٹی کا کوئی ایم پی اے کسی اور پارٹی میں نہیں جا سکتا، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پارٹی متحد ہے۔ اویس شاہ نے دعویٰ کیا کہ دوسری پارٹیوں کy ایم پی ایز پی پی پی میں آنا چاہتے ہیں، وہ وقت گزر گیا جب دوسروں کے اشاروں پر ممبران کی وفاداریاں تبدیل کروائی جاتی تھیں۔

انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جائے گی اور نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا، ملک میں صدارتی نظام لگنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب مائنس فارمولا اختتام عمران خان ہوگا، خان صاحب نے عوام کو جنت دکھاکر دوزخ میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ گھبرائیں نہیں انکل فردوس بہت جلد نئی بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہونگی، بتایا جائے کہ گرین لائن منصوبہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیوں رکوایا؟ پی ٹی آئی پہلے یہ بتائے کہ خان صاحب کراچی کے لئیے اعلان کردہ رقم کب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش