QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے لواحقین 5 سال سے انصاف کے منتظر ہیں، پی ایس پی

17 Jun 2019 03:48

ایک بیان میں ترجمان پی ایس پی نے کہا کہ اس وحشیانہ کاروائی کے ذمہ داروں کو نہ صرف انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے بلکہ آئین و قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے اداروں پر نہ صرف پاکستانی عوام کا اعتماد بحال ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سانحہ ماڈل ٹان لاہور میں لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مسلسل دیر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت و انصاف کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وحشیانہ کاروائی کے ذمہ داروں کو نہ صرف انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے بلکہ آئین و قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے اداروں پر نہ صرف پاکستانی عوام کا اعتماد بحال ہو بلکہ آئندہ کسی کو نہتے بیگناہ شہریوں پر گولیاں چلانے کی جرآت نہ ہو۔ پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان و رہنماوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کسی بھی طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ان کی خواہشات کے خلاف دبانے سے ملک و معاشرے پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799863/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-لاہور-کے-لواحقین-5-سال-سے-انصاف-منتظر-ہیں-پی-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org