QR CodeQR Code

وزیراعظم نیازی کا بیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات سندھ

17 Jun 2019 03:54

ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نااہل نیازی بیان کے ذریعے قومی کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں، نصف سے زائد ’ریلو کٹے‘ آپ نے اپنی جماعت میں جمع کئے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم اس قسم کے احمقانہ بیان کو قطعی برداشت نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نیازی کا بیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔ بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھامے کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی ’ریلو کٹا‘  نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان وزیراعظم نیازی کو زیب نہیں دیتا، یہ کیسے اسپورٹس مین ہیں جو اپنے قومی کھلاڑیوں کو’ریلو کٹا‘ سے تشبیح دے رہے ہیں؟

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ نااہل نیازی بیان کے ذریعے قومی کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! خدارا اس قسم کے بیانات دیکر قومی کرکٹ ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ کریں۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نصف سے زائد ’ریلو کٹے‘ آپ نے اپنی جماعت میں جمع کئے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم اس قسم کے احمقانہ بیان کو قطعی برداشت نہیں کریگی۔


خبر کا کوڈ: 799864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799864/وزیراعظم-نیازی-کا-بیان-پاکستانی-کرکٹ-ٹیم-کی-حوصلہ-شکنی-کے-مترادف-ہے-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org