0
Monday 17 Jun 2019 03:58

اب بدعنوانی کے دفاع کے لئے سندھ کارڈ نہیں چلے گا، پیر صاحب پگارا

اب بدعنوانی کے دفاع کے لئے سندھ کارڈ نہیں چلے گا، پیر صاحب پگارا
اسلام ٹائمز۔ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیرپگارا نے سندھ کی تباہی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بدعنوانی کے دفاع کے لئے سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور زرعی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہے، سندھ کے حکمرانوں اور افسروں کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا، تاہم اب ملک کے وسائل اور گورننس کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔ پیر پگارا نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں جرائم، ناقص حکمرانی اور کرپشن کا نوٹس لیں۔ جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ تھر اور بدین میں بچے مرتے رہے لیکن ہمارے وزراء صرف اجلاس کرتے رہے، کسانوں کو روٹی اور پانی نہ دینے والے جمہوریت کے چیمپیئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ایڈز جیسی موذی بیماری دی اور شہروں کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ انہوں ںے وفاق کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی، روزگار اور وسائل میں وفاق سندھ کو بھی حصہ دے۔ جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹس میں عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، عمران خان سندھ کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے لوگ غربت اور لاقانونیت کے گھیرے میں ہیں جبکہ سندھ کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے ہیں لیکن سندھ کے لوٹ ہوئے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو بہتر گورننس صرف جی ڈی اے ہی دے سکتی ہے کیونکہ جی ڈی اے کی حکومت میں وزیر وہی شخص ہوگا جس کا دامن کرپشن اور جرائم سے پاک ہو۔
خبر کا کوڈ : 799865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش