QR CodeQR Code

لاہور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

17 Jun 2019 07:40

پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے کار میں سوار 5 افراد عرفان، علی اظہر، ذیشان، عامر اور عزیر زخمی ہو گئے جبکہ علی اکبر نامی شخص جاں بحق ہو گیا، زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیروزپور روڈ کیمپ جیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فیروزپور روڈ پر کار میں سوار 6 افراد جا رہے تھے کہ کیمپ جیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کار میں سوار 5 افراد عرفان، علی اظہر، ذیشان، عامر اور عزیر زخمی ہو گئے جبکہ علی اکبر نامی شخص جاں بحق ہو گیا، زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شیرا کوٹ کے رہائشی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799870/لاہور-فائرنگ-سے-ایک-شخص-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org