0
Monday 17 Jun 2019 08:07

سیاحت کے فروغ سے نیلم میں معاشی استحکام آئے گا، شاہ غلام قادر

سیاحت کے فروغ سے نیلم میں معاشی استحکام آئے گا، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ وادی نیلم کی تعمیر و ترقی ہمارے منشور کے عین مطابق ہو رہی ہے۔ سیاحت کے فروغ کی لئے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں، حکومت نے جولائی 2019ء میں شاہراہ نیلم دودھنیال تا کیل روڈ کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران شاردہ فاریسٹ ریسٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نیلم میں معاشی استحکام آئے گا۔ نیلم کی سیاحتی صنعت کی ترقی کا دارومدار شاہراہ نیلم کی معیاری تعمیر اور جنگلات کے تحفظ پر ہے۔ حکومت جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شجرکاری کے ذریعے نیلم کو سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں۔ میرٹ کی پاسداری سے تعلیم یافتہ اساتذہ نسل نو کی تعمیر میں کردار ادا کریں گے۔ نیلم میں ترقیاتی سکیمیں زمین پر نظر آ رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے جاری سکیموں سے نیلم کی آبادی کیلئے سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش