QR CodeQR Code

معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اکنامک سیکیورٹی کونسل بنانے کا فیصلہ

17 Jun 2019 09:24

ذرائع کے مطابق کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے، جبکہ دیگر اراکین میں آرمی چیف اور سیکرٹری فنانس سمیت ایک ٹیکنیکل ٹیم ہو گی جس میں کسی بھی وزیر کو شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اکنامک سیکیورٹی کونسل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جو معاشی پالیسیوں اور عالمی معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے، جبکہ دیگر اراکین میں آرمی چیف اور سیکرٹری فنانس سمیت ایک ٹیکنیکل ٹیم ہو گی جس میں کسی بھی وزیر کو شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ یہ کونسل عالمی معاہدوں کی منظوری سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے ڈالرز نہیں ہیں کہ وہ ڈالر کی قیمت طے کر سکے۔ جو چیز آپ باہر سے منگواتے ہیں تو وہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے آپ کو مہنگا ہی ملے گا، جس سے مہنگائی خود بخود بڑھ جائے گی۔ افراط زر قابو میں نہ رہا تو شرح سود خود بخود بڑھے گا لیکن اگر افراط زر قابو میں رہا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 799898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799898/معیشت-کو-مضبوط-کرنے-کے-لیے-اکنامک-سیکیورٹی-کونسل-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org