0
Monday 17 Jun 2019 09:48

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے مختلف اضلاع کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے مختلف اضلاع کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے نئے تنظیمی کے آغاز کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے نارووال، گوجرانوالا اور گجرات کے اضلاع کے دورہ جات کیے۔  تینوں اضلاع کی مجلس ہائے شورایٰ کے اجلاس منعقد ہوئے اور محسن علی، چوہدری عاشق حسین ورک اور سید عابد حسین شاہ مذکورہ اضلاع کے سیکرٹری جنرل متخب ہوئے۔ سیکرٹری جنرل پنجاب نے نو منتخب ضلعی مسئولین سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نارووال کا جانثاران امامؑ عصر کنونشن جسڑ میں رہائشگاہ سید منیر شاہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام تحصیلوں کے یونٹس نمائندگان، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کنونشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی صوبائی کابینہ کے اراکین رائے ناصر علی نے شرکت کی۔ کثرت رائے سے محسن علی کو آئندہ تین سال کے لیئے ضلع نارووال کا سیکرٹری جنرل منتخب، جبکہ ایاز علی اور میثم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں اتری ہے اور ملت کے تمام حلقوں سے متعلقہ افراد کو جماعت میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ ضلع گجرانوالہ کا جانثاران امامؑ عصر کنونشن مسجد حیدریہ نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوا، جس میں تمام تحصیلوں کے یونٹس نمائندگان، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 799901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش