QR CodeQR Code

کشمیر سیاسی مسئلہ، سیاسی بنیادوں پر ہی حل کرنا ہوگا، علی ساگر

17 Jun 2019 21:33

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر ہم خصوصی پوزیشن کی بحالی (اٹانومی) کی بحالی چاہتے ہے تو یہ کوئی ملک دشمن نعرہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کو سیاسی بنیادوں پر ہی حل کرنا ہوگا۔ پہلگام، اننت ناگ اور بجبہاڑہ میں پارٹی کنونشنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ بھارتی حکومت خاص کر مودی حکومت کو چاہیئے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے پاکستان سے امن بات چیت شروع کرے اور خاص کر اس مسئلہ کے اول فریق کشمیری رہنماؤں اور یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا رشتہ ایک باقائدہ غیر مشروط الحاق سے مہاراجہ ہری سنگھ نے کیا تھا اور دفعہ 370 اور 35 اے اس کی بنیاد ہے۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ اگر ہم خصوصی پوزیشن کی بحالی (اٹانومی) کی بحالی چاہتے ہے تو یہ کوئی ملک دشمن نعرہ نہیں۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے عوام بخوبی واقف ہے کہ ریاست کا اپنا آئین، اپنا صدر ریاست، اپنا وزیر اعظم، اپنی عدلیہ، اپنا الیکشن کمشنر اور لکھن پور سے نوبرہ تک ویزا سسٹم تھا جو بدقسمتی سے کانگریس حکومتوں کے دوران غلام محمد صادق، میر قاسم اور آخر میں مفتی محمد سعید کے ذریعہ آہستہ آہستہ کھوکھلا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 799904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799904/کشمیر-سیاسی-مسئلہ-بنیادوں-پر-ہی-حل-کرنا-ہوگا-علی-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org