QR CodeQR Code

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے درمیان فائرنگ

17 Jun 2019 18:57

اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا، جس کو نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاک افواج کے مابین آج کراس فائرنگ کے واقعہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پاکستانی افواج نے بھارتی ٹھکانوں کو پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں آج صبح نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے بھی گولیوں کا جواب دیدیا اور یوں کراس فائرنگ کا آغاز ہوا۔ اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا، جس کو نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کراس فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 799909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799909/پونچھ-میں-لائن-ا-ف-کنٹرول-پر-بھارت-پاک-افواج-کے-درمیان-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org