QR CodeQR Code

کراچی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

17 Jun 2019 10:44

پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، مقتولین کے سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔


شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، اہلکار گھر سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے نکلے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 4 میں پیش آیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دونوں ایس آر پی اہلکار مومن آباد میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو گھر سے ڈیوٹی پر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، اہلکاروں کی شناخت سپاہی اللہ دتہ اور سپاہی احمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکاروں پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو 2، 2 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، مقتولین کے سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔


خبر کا کوڈ: 799911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799911/کراچی-میں-فائرنگ-سے-2-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org