0
Monday 17 Jun 2019 11:03

خوشاب میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

خوشاب میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر خوشاب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خوشاب کی ٹھیٹھا برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جو 3 افراد کی جان جانے کا سبب بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائد آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کیا گیا ہے۔ آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب سے اس واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش