0
Monday 17 Jun 2019 11:30

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا۔ جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کو شروع سے بخار رہتا تھا بعد میں ہاتھ پائوں میں ڈھیلا پن آنا شروع ہوگیا۔ بنوں ڈویژن کو پولیو سے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران ضلع بنوں میں پولیو کے 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بنوں ڈویژن میں آج سے انسداد پولیو مہم آج کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش