QR CodeQR Code

ماضی میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوگئے، شوکت یوسفزئی

17 Jun 2019 12:38

مریم نواز اور بلاول کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے رہنما ملاقات کے دوران شرماتے رہے، مریم بلاول گٹھ جوڑ عوام کے خلاف سازش ہے، عوام سوچ رہے ہیں کہ ون آن ون ملاقات میں کیا بات ہوئی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول پاپا بچاﺅ مہم کیلئے جہدوجہد کررہے ہیں، دونوں کے پاپا قومی خزانہ لوٹنے کے الزام میں جیل میں ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول پاپا بچاﺅ مہم کیلئے جہدوجہد کررہے ہیں، سیاستدانوں کی مقبولیت کا معیار کرپشن نہیں ہوتا، ماضی میں ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دونوں پارٹیوں کے رہنما ملاقات کے دوران شرماتے رہے، مریم بلاول گٹھ جوڑ عوام کے خلاف سازش ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عوام سوچ رہے ہیں کہ ون آن ون ملاقات میں کیا بات ہوئی ہوگی، لوگوں نے دونوں محلات دیکھ لیے جو کرپشن کے پیسوں سے بنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799933/ماضی-میں-ایک-دوسرے-کو-چور-کہنے-والے-اپنے-مفاد-کیلئے-اکٹھے-ہوگئے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org