QR CodeQR Code

مریم نواز سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی عہدہ رکھنےکی اہل نہیں، ملیکہ بخاری

17 Jun 2019 12:46

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ابو بچاؤ مہم راؤنڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی تجربہ نہیں ہے۔ ملیکہ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اہلیت کے خلاف درخواست گزار ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نون لیگ کی نائب صدارت کی اہل نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابو بچاؤ مہم راؤنڈ ٹو کی سیاسی میٹنگ کل ہوئی، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی تجربہ نہیں ہے۔ ملیکہ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

اُدھر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ بطور وکیل پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے پارٹی عہدہ رکھنے کی اہل نہیں ہیں، اس لئے انہیں نائب صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ درخواست گزار کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اس لئے وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔
 


خبر کا کوڈ: 799945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799945/مریم-نواز-سزا-یافتہ-ہونے-کی-وجہ-سے-پارٹی-عہدہ-رکھنےکی-اہل-نہیں-ملیکہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org