0
Monday 17 Jun 2019 12:54

کے پی کے، آئندہ سال کتنے ترقیاتی منصوبوں پر کتنی رقم لگائی جائیگی؟

کے پی کے، آئندہ سال کتنے ترقیاتی منصوبوں پر کتنی رقم لگائی جائیگی؟
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر کنٹرول پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ بلدیات میں آئندہ مالی سال کیلئے 69 ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 7 ارب 39 کرورڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق نئے منصوبوں میں تحصیل سطح پر اسپورٹس کمپلیکس، اوپن ایریا جم اور کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبہ بھر میں فوڈ اسٹریٹس، مذبحہ خانوں کی تعمیر، پھلوں سبزیوں کی مارکیٹس کا قیام بھی نئے منصوبوں میں شامل ہے۔ 69 منصوبوں میں سے 16 نئے جبکہ 53 جاری منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دیہی ترقی کے 42 منصوبوں کیلئے 3 ارب 10 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دیہاتوں میں 32 جاری منصوبوں کیلئے 2 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ اور 10 نئے منصوبوں کیلئے 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ شہری ترقی کے 27 منصوبوں میں 21 جاری 6 نئے منصوبے شامل ہیں۔ شہروں میں جاری منصوبوں کیلئے 3 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 85 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مالی سال 2019-20ء میں بین الاقوامی امدادی اداروں کی جانب سے محکمہ بلدیات میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 700 ارب روپے سے زائد کے سالانہ بجٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کے باعث سالانہ ترقیاتی پروگرام اور قبائلی اضلاع کے بجٹ میں بار بار تبدیلی کرنا پڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صوبہ میں سالانہ محاصل کا ہدف 45 سے بڑھا کر 55 ارب روپے مقرر کیا گیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں خیبر پختونخوا کی کل آمدن کا تخمینہ 650 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبہ میں جاری اخراجات کا تخمینہ 475 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع کے اخراجات جاریہ کیلئے 65 ارب، ترقیاتی پروگرام کیلئے 36 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ تجویز کردہ بجٹ کے اعدادو شمار میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش