0
Monday 17 Jun 2019 13:02

نوشہرہ، پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی لاشیں کھیت سے برآمد

نوشہرہ، پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی لاشیں کھیت سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ پبی پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے ان کو فائرنگ کی اطلاع دی، جب پولیس موقعہ پر پہنچی تو امان کوٹ علاقہ کے کھیت میں ایک جوان سال خاتون اور نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعیشیں پڑی تھی جبکہ کچھ فاصلے پر ایک دوسرا نوجوان شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق جوان پولیس کانسٹیبل عاقب خان (ہزار خوانی پشاور) اور شدید زخمی پولیس کانسٹیبل وقاص شاہ (اکبرپور نوشہرہ) سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان کے مطابق کھیتوں سے پستول، ایک موٹرسائکل اور رکشہ بھی ملا ہے جو کہ پولیس نے تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ہے۔ نوشہرہ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعیشیں اور شدید زخمی نوجوان کو میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق شدید زخمی پولیس کانسٹیبل وقاص شاہ کو شدید تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب میاں راشد مموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کانسٹیبل عاقب خان کی نعیش اس کے والد کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق کانسٹبل عاقب خان کے والد آمین خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ پبی میں درج کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش