QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کا 46 ارب روپے کا بجٹ 20 جون کو پیش کیا جائے گا، اکبر تابان

17 Jun 2019 14:36

ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ جی بی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا یہ آخری بجٹ ہو گا، اس میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ساڑھے 46 ارب روپے کا بجٹ 20 جون کو پیش کریگی، 15 ارب روپے ترقیاتی و ساڑھے اکتیس ارب روپے غیر ترقیاتی امور کیلئے مختص ہونگے، پی ایس ڈی پی صوبائی بجٹ سے علیحدہ ہو گا۔ میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اکبر تابان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا بجٹ عوام دوست ہوگا، وفاق کی طرح یہاں بھی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ ہوگا، ہماری حکومت کا یہ آخری بجٹ ہو گا، اس میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 799965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799965/گلگت-بلتستان-کا-46-ارب-روپے-بجٹ-20-جون-کو-پیش-کیا-جائے-گا-اکبر-تابان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org