QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان آج تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان کرینگے

17 Jun 2019 14:49

ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی اور بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ساتھ ملکر کارروائی چلانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں سے متعلق تحقیقیاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان آج کردوں گا۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی پارلیمنٹ کے اندر اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی اور بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ساتھ ملکر کارروائی چلانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان آج کردوں گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 799966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799966/وزیراعظم-عمران-خان-ا-ج-تحقیقاتی-کمیشن-کے-سربراہ-کا-اعلان-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org