QR CodeQR Code

بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن

17 Jun 2019 14:54

درخت سے گر کر ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہونے والے شخص کو کئی ڈاکٹروں نے اسلام آباد ریفر کرنے کی سفارش کی تھی لیکن آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر حسین نے عبد اللہ ہسپتال سکردو میں ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخ رقم کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کی میڈیکل تاریخ میں پہلی بار ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر حسین نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، خپلو غواڑی سے تعلق رکھنے والے شاہد کچھ روز قبل درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا تھا، اور ان کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی تھی، کئی ڈاکٹروں نے انہیں اسلام آباد ریفر کرنے کی سفارش کی تھی لیکن ڈاکٹر ناصر حسین نے عبد اللہ ہسپتال سکردو میں ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخ رقم کر دی۔ شاہد کے والدین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اسلام آباد لے جانا پڑتا تو لاکھوں کے اخراجات آتے۔ اب کم خرچ میں گھر کی دہلیز پر یہ علاج ہوا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں۔ یاد رہے کہ بلتستان کے کسی بھی ہسپتال میں اس سے پہلے ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن نہیں ہوا، اس طرح کے کیسز کو دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 799967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799967/بلتستان-کی-تاریخ-میں-پہلی-مرتبہ-ریڑھ-ہڈی-کا-کامیاب-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org